28 مئی 2014 - 12:13
ناوابستہ تحریک چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا عزم رکھتی ہے: ڈاکٹر ظریف

محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک عالمی حالات کے پیش نظر متحد ہوکر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک عالمی حالات کے پیش نظر متحد ہوکر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ محمد جواد ظریف نے آج الجزائر میں ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے سترھویں اجلاس کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ اس نشست کے لئے عالمی سطح پر صلاح و مشورے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں ایران کی سربراہی میں ناوابستہ تحریک کے کوآرڈی نیٹنگ دفتر نے اس نشست کی دستاویزات تیار کرنے کے لئے وسیع کوششیں کی تھیں جس سے اس نشست کی اہمیت کا اندازہ ہوتا۔ اس اجلاس میں محمد جواد ظریف کی سفارش سے الجزائر کو اس نشست کا صدر بنایا گیا۔ الجزائر میں ناوابستہ تحریک کے وزرا خارجہ کا اجلاس آج اور کل جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲